سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ملکوں سے مزید 75 پاکستانیوں کو مختلف الزامات کے تحت بے دخل کر کے مختلف پروازوں سے کراچی پہنچا دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب، عمان اور عراق سے 9 بلیک لسٹ پاکستانیوں کو ڈی رپورٹ کیا گیا ہے۔
امارات میں زائد المیعاد قیام پر 7 اور جیلوں میں سزا پوری کرنے والے 17 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے۔