اسلام آباد (صالح ظافر) چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل نوید اشرف ہفتے کے روز مارگلہ گرین گالف کلب میں منعقدہ اسپورٹس ڈپلومیسی کے تحت سرینا ہوٹلز انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ 2025کے مہمان خصوصی تھے۔ بہت سے شرکاء اور ناظرین گالف کے شاندار کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے آئے اور صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور کمیونٹی میں شمولیت کے جذبے کو بڑھانے کیلئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ ایونٹ مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے گالف کے شوقین افراد کو یکجا کرنے کا باعث بنا، جس سے سرینا ہوٹلز کی کھیلوں کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی وابستگی ظاہر ہوئی تاکہ لوگوں کو جوڑا جا سکے اور کھیلوں میں مہارت کا جشن منایا جا سکے۔