کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد میں نالے میں زیریلی گیس سے دم گھنٹے سے 2مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدودنارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب نالے کی مرمت کے 2مزدور نالے میں زہریلی گیس سے دم گھنٹے کے سبب نالے میں موجود سیوریج کے پانی میں گرگئے اور موقع پر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور دونوں مزدورں کی لاشیں نالے سے نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیں۔