اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار،جنگ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کیس میں گرفتار لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کی پرنسپل ام حسان ، 8طالبات اور دیگر ملزمان کومزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا،گذشتہ روز سماعت کے دوران چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرپولیس نے 9 خواتین اور سات مردوں کو پیش کیا،پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاگیاکہ ملزمان سے ریکوری کرنی ہے اور دیگر افراد کی گرفتاری عمل میں لانی ہے۔