اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سرداراعجازاسحاق نے گریڈ 21کی افسر کی مسلسل او ایس ڈی رہنے کے خلاف درخواست میں ایف بی آر کے متعلقہ افسر کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ دوران درخواست گزار وکیل قمر افضل ایڈوکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ شہزادی شاہ بانو غزنوی ایف بی آر کی افسر تھیں، جو مسلسل او ایس ڈی ہیں، استدعا ہے کہ درخواست گزار کو او ایس ڈی سے ہٹا کر گریڈ 22میں ترقی کے لیے ہائی پاور بورڈ میں شامل کیا جائے۔