• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی ترقیاتی بنک کے 11 ویں صدر ماساتو کانڈا نے باضابطہ چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایشیائی ترقیاتی بنک کے 11ویں صدر ماساتو کانڈا نے پیر کو باضابطہ طورپر اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا ہے، مسٹر کانڈا نے سابق صدر ماساتسگو آساکاوا کی جگہ صدر منتخب ہوئے ہیں ، ان کا مالیاتی شعبے میں چار عشروں کا وسیع تجربہ ہے، وہ جاپان کے خزانہ کے عالمی امور کے نائب وزیر بھی رہےہیں ، اس دوران انہوں نے مارکیٹ کے استحکام کے لیے بہت سے پالیسی فیصلے کیے ، وہ جدید مالیاتی حل کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں ، انہیں پیچیدہ مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے کا بھی وسیع تجربہ ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 69ارکان کی جانب سے مکمل سپورٹ اور اعتماد میں اے ڈی بی کے مشن کو مزید آگے لے جانے کےلیے پرعزم ہوں ۔
اہم خبریں سے مزید