• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفی عامر قتل کا محرک لڑکی، سچ ثابت ہوگیا، نازیبا ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (اسد ابن حسن) مصطفی عامر قتل کیس کے حوالے سے ایک اہم ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس سے یہ بات حقیقت لگتی ہے کہ مصطفی عامر کا قتل ارمغان نے کیوں کیا۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سرکل میں ہونے والی قتل کی تفتیش میں ملزم اور مرحوم دونوں کے موبائل فونز پولیس کی تحویل میں ہیں۔ گزشتہ روز دو منٹ اور دو سیکنڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں قتل ہونے والا مصطفی عامر غالبا نیو ایئر کی نائٹ کو ایک لڑکی کو اپنے کمرے میں لے کر ایا کیونکہ پیچھے بیک گراؤنڈ میں تیز انگریزی گانوں کی اواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ مصطفی نے اپنا موبائل سامنے رکھ کر لڑکی اور اپنی نازیبا ویڈیو بنائی۔ غالب خیال یہی ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ویڈیو مصطفی اور اس لڑکی کے پاس ہی تھی بعد میں مصطفی نے یا پھر اس لڑکی نے ارمغان کو یہ ویڈیو شیئر کر دی۔ ارمغان بھی اس لڑکی کو پسند کرتا تھا جس کے بعد ان دونوں دوستوں میں تلخی پیدا ہو گئی اور آخر کار ارمغان نے مصطفی کا قتل کر دیا اور اپنے دوست شیراز کے ساتھ مل کر اس کو حب لے جا کر گاڑی سمیت زندہ جلا دیا۔ لڑکی ارمغان کی گرفتاری کی رات ہی امریکہ فرار ہو گئی تھی. اس حوالے سے سائبر کرائم کے فارنسک ایکسپرٹس سے بات ہوئی تو سب کا یہی کہنا تھا ویڈیو جعلی نہیں اصلی ہے۔
اہم خبریں سے مزید