• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 7 افراد پر مقدمات درج، شراب و چرس برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔کوتوالی پولیس نے ملزم محمد علی سے 240گرام چرس ،صدر پولیس نے ملزمہ کرن سے 10لیٹر شراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم حسن سے 15لیٹر شراب،قطب پور پولیس نے ملزم عثمان سے 18لیٹر شراب،ملزم احمد بشیر سے 1320گرام چرس اور 1100گرام آئس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم خالد سے 1760گرام چرس اور صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شبیر علی سے 520گرام چرس برآمد کرلی ۔ ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کوتوالی پولیس کو سعید نے بتایا کہ ملزم طارق نے غیر قانونی طریقے سے پارکنگ سٹینڈ قائم کرکے عوام الناس سے زبردستی پیسے وصول کرتے ہوئے پایا گیا ۔پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج سٹی شجاع آباد پولیس کو کلثوم بی بی نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا دریں اثنا محمد حنیف ،راجہ رام پولیس کو سیف الرحمن ،صدر جلالپور پولیس کو محمد ذیشان اور جمیلہ بی بی نے جھوٹی اطلاعات کی جن کے متعلق کوئی تصدیق نہ ہوسکی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نےناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان سے مزید