ملتان (سٹاف رپورٹر) میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عزم نو ویلفیئر آرگنائزیشن پیر کالونی ملتان کے دفتر میں کشمیر و فلسطین سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت میلاد فاوّنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد بلال قریشی نے کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد میں انکے ساتھ کھڑا ہے -سیمینار سے ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر، ڈاکٹر طیب ملک، علامہ حامدالرحمان سلطانی، حاجی اقبال عادل، ملک نیاز احمد بھٹہ، رانا حیدر علی، محمد صدیق قریشی، ملک جعفر کمبوہ، صاحبزادہ اشرف جعفری بخاری، ریاض احمد چشتی نظامی، محمد عارف عمر، حاجی مختیار احمد اور ملک یاسین طیب ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔