• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، مختلف تھانوں میں 42 مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 42مقدمات درج کرلیے۔ تھانہ گلگشت کے علاقے عنصر ،عبدالرحمٰن سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار،محمد عامر سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی30 ہزار و موبائل لے گئے ،تھانہ الپہ کے علاقے مسلح نامعلوم ملزمان رمضان سے نقدی و موبائل لوٹ کر فرار ،تھانہ کینٹ کے علاقے سلیم سے نامعلوم ملزمان نے موبائل چھین لیا ،تھانہ قطب پور کے علاقے محمد اکرم، مدثر ظریف کے موبائلزفونز چھین لیے، عبدالمالک سے مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر 90ہزار لوٹ کر لے گئے ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے نبیل مراد ،ثنا شہباز کے موبائلزجھپٹا مارکر ملزمان لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے حمزہ رحمان کا موبائل چھین لیا ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے نامعلوم ملزمان عمر دراز کو موبائل سے محروم کردیا جبکہ رانا ذوالفقار ،محمد افضل ،عابد حسین، شفقت حنیف، ابوذر، سرور علی ،شگفتہ جبیں ،علی حمزہ، ضیا الرحمن ،محمد ارشد، حسن عدیل، فرحان علی ،محمد قدیر ، عبدالغفار ، اقبال حسین، محمد اکمل ، نعیم عباس ، عبداللہ ، محمد نسیم ، مزمل حسین، خرم شہزاد، غلام عباس ،سعدیہ ظفر ،علی کریم ،احتشام ، اقبال ،ثمر عباس ،لیاقت اور فہد کی نقدی، طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے۔
ملتان سے مزید