• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی واردات پر تاجروں میں اشتعال، دکانیں بند کر کے احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سیوڑہ چوک کے جنرل سیکرٹری حاجی ریحان مغل کی دکان مغل ہارڈوئیرکی چھت پھاڑ کر چوروں نے 15سے 20لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا ، جس کی اطلاع پر تاجروں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے دکانیں بند کرکے ہڑتال کردی ،سیوڑہ چوک روڈ کو ٹائرجلاکر اطراف سے بلاک کردیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدرحاجی عارف فصیح اللہ،صدر زبیر کمبوہ نے کی ،مظاہرہ میںملک جعفر، شاہد ، ملک شفیع سیوڑہ ،حاجی عرفان مغل ،ذیشان سیوڑہ ،جنید ، رانا یامین ،شیخ نوید ،ملک سجاد ، بشارت شیروانی سمیت درجنوں تاجروں نے شرکت کی ،مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےا نجمن تاجران ملتان و جنوبی پنجاب کے صدرحاجی عارف فصیح اللہ،صدر زبیر کمبوہ اور جنرل سیکرٹری ریحان مغل نے کہا کہ تاجروں کو چوروں ، ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، انہوں نےایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آرپی او ،سی پی او، ضلعی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین معاملہ کا نوٹس لیا جائے اور ان وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے-
ملتان سے مزید