ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ گلگشت کے علاقہ میں بااثر پراپرٹی ڈیلرملک عابد کھر کا اراضی کی مستاجری کے تنازعہ پر اراضی مالک حنیف سیوڑہ پر تشدد ،گن پوائنٹ پرمختلف کاغذات پر دستخط کرالئے ،واقعہ کی اطلاع پر اہل علاقہ میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے بطور احتجاج ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا ،مظاہرہ میں آصف ، ربنواز ، جعفر ، فداحسین ،شفیع سیوڑہ ، ملک زبیر کمبوہ ، احسان سیوڑہ ،ذیشان سیوڑہ و دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی اوراور اس مبینہ غنڈہ گردی کے مرتکب پراپرٹی ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے،انصاف کی فراہمی اور ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ، مظاہرہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ گلشت کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا۔