ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شاہ رکن عالم کالونی ٹی چوک ، مدنی چوک سبزی منڈی چوک،جنرل بس اسٹینڈ ، وہاڑی چوک ، وہاڑی روڈ اسٹیڈیم چوک کےاطراف سےتجاوزات کو کلیئر کروا دیا۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے ضلعی انتظامیہ ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ہمراہ جوائنٹ آپریشن کر کے گھنٹہ گھر چوک پر تھڑے اور شیڈ مسمار کر دیئے۔