• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ جلیل آباد اور چہلیک کے علاقے میں نامعلوم ملزمان عارف حسین اور راحیل احمد کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ قطب پور کے علاقے میں زاہد حبیب سے دو ڈاکو 1لاکھ لوٹ کر فرار ،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد اقبال کا موبائل چھن گیا،تھانہ گلگشت کے علاقے میں عتیق سے دو نامعلوم ملزمان نقدی و موبائل لے گئے ،تھانہ الپہ کے علاقے وقاص سے دو مسلح ملزمان موٹرسائیکل سمیت نقدی 12ہزار چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں محمد سلیم سے نامعلوم ملزمان نقدی ،موبائل و بجلی سامان مالیت 2لاکھ38ہزار لوٹ کر لے گئے ،تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں محمد ایوب سے مسلح ڈاکو نقدی و موبائل لوٹ کر فرار،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں حاجی خورشید سے چار مسلح ملزمان انورٹر وغیرہ چھین لیا جب کہ محمد زبیر ،محمد نعیم ، حسینہ بی بی ،سلطان بخش ، یونس ،اخلاق ،محمد کیف ،اللہ یار ،ارشد ،کامران ،رفیق ،زاہد ،عاشق ،لیاقت ،رمضان ،فیصل ، ایان حیدر ، منیر ،ریحان ، محمد عرفان ، شاہد اقبال ، قیصر عباس ، واحد بخش ،رمیض ،سدہراور محمد اقبال کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید