• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگ شہری پر تشدد، انکوائری کے بعد ایس ایچ او نوکری سے برخاست

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان میں کرکٹ ٹیم پروٹوکول کے دوران ایس ایچ او کے بزرگ شہری پر تشدد کے معاملے میں انکوائری کے بعد ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ،واضح رہے کچھ عرصہ قبل ملتان میں کرکٹ میچز کے دوران کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول میں ایک بزرگ شہری موٹر سائیکل پر آگیا تھا جسے ایس ایچ او نیو ملتان محمد شفیق نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور یہ وڈیو وائرل ہوگئی تھی جس پر ایس ایچ او کو معطل کیا گیا تھا، اب مذکورہ ایس ایچ او کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید