• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک میں فراہمی آب کی سہولت بلا تعطل فراہمی کاخصوصی پلان تیار

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر رمضان المبارک میں شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا ہے رمضان المبارک میں فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کے لئے صبح کے اوقات معمول کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ سکینڈ شفٹ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے صبح اور تراویح کے اوقات تک سیوریج اوور فلو اور واٹر سپلائی لیکج کی روک تھام کے لئے سپیشل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی سیوریج اور واٹر سپلائی ڈویژنوں سے سپیشل ٹیموں کے حوالے سے ڈیوٹی روسٹر بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید