• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی ، ریکوری اہداف میں ناکامی پر 3 میپکواہلکارمعطل

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور ریکوری اہداف میں ناکامی پر 3اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی شروع کردی ہے، خانیوال فرسٹ سب ڈویژن کے لائن مین گریڈ Iمحمد آصف ندیم کو ہائی ٹینشن لائن پر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر معطل کیاگیاہے، ایس ڈی او سیفٹی خانیوال سرکل اور سیفٹی انسپکٹر شعبہ ایچ ایس ای میپکو کی فیلڈ میں چیکنگ کے دوران لائن مین گریڈIحفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایاگیا جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے معطل کیاگیاہے اور خانیوال ڈویژنل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔میپکو کرمدادقریشی سب ڈویژن مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ لائن مین محمد سعید قادراور منور حسین کو ریکوری کی ناقص صورتحال پر معطل کرکے خان گڑھ ڈویژن اٹیچ کیاگیاہے۔
ملتان سے مزید