• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی ممبر امن کمیٹی مخدوم سیدظہورحسین شمسی کی والدہ کی نماز جنازہ ادا

ملتان(سٹاف رپورٹر) سید ساجد شاہ شمسی، سید باقر شاہ شمسی اوراے پی پی ایمپلائریونین پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر،سیاسی و سماجی رہنما، ضلعی ممبر امن کمیٹی مخدوم سیدظہورحسین شمسی کی والدہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے سپردخاک کردیاگیا،مرحومہ کی نماز جنازہ دربار حضرت سخی سلطان علی اکبرسورج میانی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ سید علی اصغر نقوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سید علی قاسم گیلانی ایم این اے، سید احمد مجتبیٰ گیلانی سابقہ ایم پی اے، معین ریاض قریشی ایم پی اے، شکیل ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے، شاہد رضا صدیقی ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے، ملک حسن رضا کھا کھی ایس ایس اپریشن، بخت نصر خان ڈی ایس پی صدر،اظہر عباس گیلانی ڈی ایس پی سپیشل برانچ، ملک عثمان ڈوگر، ظفر بھٹی وائس چیئرمین پرویز گجر، صدر عثمانیہ بازار سید ذوالقرنین شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید