• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا اور ریڈیو پاکستان کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبۂ انگریزی اور ریڈیو پاکستان ملتان کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ، اس معاہدے کے تحت ریڈیو پاکستان شعبۂ انگریزی کے طلبا و طالبات کو میڈیا پروڈکشن میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گاجس کے نتیجےمیں ریڈیو پاکستان کو تخلیقی پروڈکشن سروسز کے لیے شعبہ انگریزی جامعہ زکریا کی وساطت سےباصلاحیت نوجوانوں کی تلاش میں مدد مل سکے گی، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شعبۂ انگریزی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری، ریڈیو پاکستان کے اسٹیشن ڈائریکٹر سہیل سرور، فیکلٹی ممبران ، ڈاکٹر ثروت اعوان ، ڈاکٹر مظفر قادر ،ڈاکٹر فریحہ چوہدری، ڈاکٹر صنوبرا رضوان، ڈاکٹر ثاقب عزیز، سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان ملتان محمد علی کاکڑ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید