• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاری مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس، انعامات تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی نے اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے پر پی او سٹاف کے افسران میںتعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے، تفصیلات کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی نے پولیس افسران میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے، سی پی او ملتان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس افسران میں یہ انعامات اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے پر دیے جا رہے ہیں، سی پی او ملتان نے انچارج پی او سٹاف سب انسپکٹر فوزیہ مختیار، اسسٹنٹ سب انسپکٹرممتاز ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر امتیاز اور دیگر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے ۔
ملتان سے مزید