• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے کا معاملہ ،چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں جھگڑے کا معاملہ ،پولیس نے نامزد ملزمان کیخلاف دو مقدمات درج کرکے چار افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ،21فروری کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ایک تنظیم کی جانب سے بی زیڈ یو کے مین گیٹ پر احتجاج کیا گیا اور روڈ آمدورفت کیلئے بند کرکے دھرنا دیا گیاتھا ،انتظامیہ یونیورسٹی اور پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے بعد ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کی یقین دھانی کے بعد دھرنا ختم کرایا گیاتھا ،الپہ پولیس نے سکیورٹی کانسٹیبل ذیشان حیدر کی مدعیت میں ایم ایس ایف کے سٹی صدر وقاص ہراج ،بی زیڈ یو کے صدر علی منیر،چیئرمین ایم ایس ایف میر واعظ کھیتران ،سرپرست اعلی احتشام پٹھان ،آوٹ سائیڈر زیارت ہراج اور 20سے25نامعلوم کیخلاف مقدمہ نمبر 469/25بجرم 324/427,148/149درج کرلیا جبکہ پولیس نے دوسرا مقدمہ پشتون سٹوڈنٹ کونسل کے چیئرمین وقاص خان کی مدعیت مقدمہ نمبر 473/25بجرم 506B,148,149تھانہ الپہ میں درج کرکے ملزمان وقاص ہراج ، زیارت ہراج ،میر واعظ کھیتران ،احتشام خان کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید