• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پر بجلی چوری کا مقدمہ درج ، عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی

ملتان(سٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پر پولیس نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کردیا ،ملزم نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ،قطب پور پولیس کو سب ڈویژن واپڈا کی جانب سے مراسلہ موصول ہوا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ظہور احمد بھٹہ بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے ،پولیس نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کیخلاف مقدمہ نمبر 398/2025 بجرم 462.1کے تحت درج کرلیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد ظہور احمد بھٹہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمر فاروق بھٹی کی کورٹ میں عبوری ضمانت کے سلسلے میں پیش ہوئے ،معزز جج نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی 7مارچ تک دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
ملتان سے مزید