• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وومن ونگ کی جانب سے مصنوعات کی نمائش

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وومن ونگ کی جانب سے فورٹ کالونی اور ایم جی ایم میں منعقدہ نمائشوں میں شرکت ،ہنر مند و انٹر پرینورزخواتین اور مردوں کی جانب سے تیارکردہ مصنوعات کی نمائش میں فیملیز کا رش ، گارمنٹس،بلیو پوٹری،جیولری،ہینڈ بیگز، کھسے، چوڑیوں اور دیگر مصنوعات کے اسٹالز لگائے گئے جہاں وزٹ کرنے والی فیملیز نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خریداری بھی کی ،اس موقع پر ایوان تجارت و صنعت کے ممبر فیئر اینڈ ایگزیبیشن کمیٹی خواجہ ندیم شہزاد،ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رمضان بھٹہ،سیکرٹری جنرل محمد شفیق نے اسٹالز کا معائنہ کیا اور ان کا جائزہ لیا اس موقع پر خواجہ ندیم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی سی آئی کاروباری خواتین وہنر مندوں کے کاروبار کو بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے لیے سہولیات اور مواقع دے رہا ہے تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہو اور وہ خودمختار بن کر معاشی ترقی اور استحکام کا حصہ بنیں اور ان کے معاشی حالات بہتر ہوں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
ملتان سے مزید