• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک امتحانات میں خواتین اساتذہ کی گھروں سے دور تعیناتیاں، اساتذہ میں بے چینی کی لہر

ملتان (سٹاف رپورٹر)میٹرک امتحانات میں خواتین اساتذہ کی گھروں سے دور تعیناتیاں کردی گئیں، بتایاگیا ہے کہ چار مارچ سے شروع ہونے والے میڑک کے امتحانات میں خواتین اساتذہ کی گھروں سے دور ڈیوٹیاں لگادی گئیں جس کی وجہ سے اساتذہ کمیونٹی میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، پنجاب ٹیچرز یونین نے امتحان میں شفافیت کیلئے چیئرمین منسٹر ٹاسک فورس کو مراسلہ تحریر کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ امتحانی عملہ کو گھروں کے قریب تعینات کیا جائے، سولہ کلومیٹر سے دور تعیناتی پر ٹریول الاونس دیا جائے خواتین اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹیوں کیلئے مجبور نہ کیا جائے۔
ملتان سے مزید