• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کو مبینہ زہر دیکر قتل کرنے کی اطلاع پر پولیس کارروائی

ملتان( سٹاف رپورٹر ) مظفر آباد پولیس نے شہری کو مبینہ زہر دیکر قتل کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔سلطان پور ہمڑ سے پولیس کو محمد رضا نے اطلاع دی کہ میرے ماموں کو 55سالہ محمد بخش کو اس کی بیوی شمیم بی بی نے مبینہ زہر دیکر قتل کردیا پولیس نے اطلاع پر مذکورہ شخص کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کردی اور وقوعہ کی بابت تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید