• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر تنظیموں کا تھانہ بی زیڈ یو کی ڈی ایچ اے منتقلی کیخلاف احتجاجی مظاہر

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سیداں والی بائی پاس بوسن روڈاور ملحقہ تاجرتنظیموں نے تھانہ بی زیڈ یو کی ڈی ایچ اے میں منتقلی کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا ، تاجروں نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا اور اس فیصلہ کے خلاف نعرہ بازی کی ، مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھےجن پر تھانے کی منتقلی کو فوری روکنے کے مطالبات درج تھے ، مظاہرہ کی قیادت انجمن تاجران سیداں والی بائی پاس بوسن روڈ کے صدر رانا عبدالرحمان ،جنرل سیکرٹری رانا وقاص ، نائب صدور مرزا فرخ ،حافظ جمشید نے کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر رانا عبدالرحمان نے کہا کہ اتنی بڑی آبادی سے تھانے کی منتقلی سے امن وامان کی صورتحال کے بگڑنے کے خدشات ہیں ، ہم اس اقدام کو عوام دشمن سمجھتے ہیں اورایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، آرپی او ،سی پی او ملتان ، کمشنر، ڈی سی اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملہ کا نوٹس لیا جائے اور تھانہ کی منتقلی کے احکامات کو فوری منسوخ کیا جائے ، بصورت دیگر تاجراحتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔
ملتان سے مزید