• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرج ہالز، پکوان سینٹرز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، بھاری جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان اور خانیوال میں کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میرج ہالز، پکوان سنٹرز، ریسٹورنٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، پنجاب پیور فوڈ رولز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 50 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 15 کلو زائد المعیاد اور ممنوعہ اشیاء تلف کردیں، تفصیلات کے مطابق ملتان میں چونگی نمبر 5 غوث اعظم روڈ، نواب پور روڈ اور چونگی نمبر 7 اور حسن پروانہ روڈ ڈیرہ اڈہ پر 4 شادی ہالز کو کھانوں میں چائنہ نمک اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال، فوڈ پراسیسنگ ایریا میں گندگی، حشرات کی روک تھام کے ناقص انتظامات پر 95 ہزار روپے ، چونگی نمبر 21 پرانا شجاع آباد روڈ پر ریسٹورنٹ جبکہ بستی محمد موسیٰ پاک میں فوڈ پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 60 ہزار روپے ، لاہور موڑ خانیوال میں کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر شادی ہال کو 20ہزار روپے اورجہانیاں میں چک علی شیروان اور چک 140 ٹن آر چک 114 ٹن آر میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری کولڈ ڈرنکس اور زائدالمیعاد اشیاء خورونوش فروخت کرنے پر 28 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
ملتان سے مزید