• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ امن و تعلیم کی جانب سے نوجوانوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیشنل رحمت اللعالمین ؐو خاتم النبیین ؐاتھارٹی خورشید ندیم نے کہا ہے کہ نوجوان تبدیلی کے کلیدی محرک ہیں اور انہیں اپنی کمیونٹیز میں امن کے فروغ کے لیے ضروری وسائل سے آراستہ کرنا انتہائی اہم ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کو امن کے فروغ میں شامل کرنے کے لیے منعقدہ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، یہ تین روزہ ورکشاپ ادارہ امن و تعلیم کی جانب سے یورپی یونین کے تعاون سے منعقد کی گئی اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم کے اشتراک سے عمل میں آئی،ورکشاپ میں 27 شرکا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے شریک ہوئے، جن میں اساتذہ، مذہبی اسکالرز، مقامی صحافیوں، ٹرانس جینڈر کارکنان اور خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کی سیاسی جماعتوں کے کارکنان شامل تھے۔
ملتان سے مزید