• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،45لاکھ روپے وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،  ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل میپکو/رینجرز/پولیس فورسز نے جلال پور پیروالہ/منچن آبادمیں 50لاکھ روپے 10ٹرانسفارمرز اُتارلئے،رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 45لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ 14افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے،سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل سید محمد مبشررضوی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین شجاع آبادڈویژن طارق محمو ڈار اور ایس ڈ ی اوجلال پور پیروالہسب ڈویژن خالد محمود کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا، میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے بستی پیر والا، کندھارموڑ، دیپلے پور، فتح والا، اللہ وسایا کھوہ سجاد، عابد حسین فتح والا، عباس والا، منگلا ماڑی، بستی آہیر والا اور بیٹ واہی مجاور والا میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3ٹرانسفارمرز اور 3میٹرز اتار لئے گئے جبکہ مستقل نادہندگان سے 2 لاکھ30ہزارروپے بقایاجات وصول کئے گئے۔ چیکنگ کے دوران 3افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے جنہیں مجموعی طورپر 5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولنگر سرکل خالد حسین سیال اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیرنگرانی ایکسین بہاولنگر ڈویژن ثناء اللہ ظفر اور ایس ڈ ی او منچن آبادسب ڈویژن نبیل احمد کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا، میپکو، رینجرز اور پولیس کی جوائنٹ فورسز نے بونگااکبر، بستی سروائیں، جوڈھیکا، بستی حبیب، موضع کنڈ اور کالے خان میں 28لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز اور 3 ڈیفالٹرز کے میٹرز اُتارکر قبضہ میں لئے گئے، رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے موقع پر 10لاکھ روپے وصول کئے گئے،سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل محمد ثاقب کی ہدایت پربہاولپورسرکل سرویلنس ٹیم نے مختارآبادسب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں آپریشن کرکے 6افراد کو میٹرڈیڈ سٹاپ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے اور ٹیرف کے غلط استعمال سے محکمہ کو پہنچنے والا نقصان پکڑ لیا۔ تین زرعی ٹیوب ویلوں کو ٹی او ڈی میٹر کی پی ٹی ڈیڈ کرکے، 149پیزا برگر شاپ، لالہ زار کیٹل فارم پر ٹیرف کا غلط استعمال پکڑ لیا۔میپکو دنیاپور سیکنڈسب ڈویژن کی ٹیم نے ایک صارف کو میٹرڈیڈ سٹاپ کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔خانقاہ شریف سب ڈویژن میں ایک زرعی ٹیوب ویل صارف ڈائریکٹ ٹرانسفارمر سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔سوئی والا سب ڈویژن میں 3صارفین ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔جلہ سب ڈویژن کی ٹیم نے ایک نادہندہ زرعی صارف سے 6لاکھ روپے وصول کر لئے۔سخی سرور سب آفس کی ٹیم نے 4بڑے صارفین سے30لاکھ64ہزارروپے کے بلوں کی وصولیاں کر لیں۔
ملتان سے مزید