• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیے بوگس چیک دینے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے سیرو تفریح کیلئے آنے والی فیملی کو حراساں و پریشان کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے بچی کو پالتو کتے سے زخمی کروانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج،پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔دہلی گیٹ پولیس نے دوشیزہ کو نکاح کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید