• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف آ رٹسٹ کا اپنے خون سے بنائے گئے پورٹریٹس آرمی چیف، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو دینے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان سے تعلق رکھنے والے معروف نقاش آ رٹسٹ حاجی جمیل شاکر نے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے بہترین کردار ادا کرنے پر اپنے خون سے لکھے گئے نظموں پر مشتمل پورٹریٹس وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،چیف آف آرمی سٹاف اور وزیراعلی ٰپنجاب کو دینے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل انہوں نے جب میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب تھے تب بھی ان کی بہتر کارکردگی پر اپنے خون سے لکھا گیا پورٹریٹ پیش کیا، اسی طرح سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار اور افتخار چوہدری کو بھی پورٹریٹ گفٹ دیا۔
ملتان سے مزید