• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے مقدمات میں تاخیر برداشت نہیں،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

لاہور (کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایات کی روشنی میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی کے مقدمات پر اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں تیزی لانے اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، انچارج اینٹی ٹیررازم کورٹ، اینٹی ٹیررازم کورٹ کے پراسیکیوٹرز، ڈائریکٹر انچارج انسداد دہشت گردی پنجاب محمد ارشد فاروقی، اور رانا احسن نے شرکت کی، اس موقع پر انسداد دہشت گردی کے تمام چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
لاہور سے مزید