• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل مینجمنٹ کورس کے وفد کاٹیپاآفس کادورہ ،مختلف امورپربریفنگ

لاہور(خصوصی رپورٹر)121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے 10 رکنی وفد نے ٹیپا آفس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا نے وفدکومختلف اموراورمنصوبوں بارے آگاہ کیا۔غیرقانونی پارکنگ، سائن بورڈز اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کو ایل ڈی اے، ٹیپا میں جاری آئی ٹی بیسڈ ریفارمز بارے بھی بریفنگ دی گئی ۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے پیلکام سنگلز کی جلد تنصیب کے پائلٹ پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔وفد کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ایل ڈی اے سکیموں میں جاری اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو شہر میں پارکنگ قوانین کے نفاذ بارے جاری و مجوزہ اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔ٹیپا کی جانب سے کیے گئے پیچ ورک، یوٹرنز، سگنلز میں بہتری سمیت ٹریفک امپرومنٹ بارے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید