• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں اسلامی کتب کی ضبطی اسلامی شناخت مٹانے کی سازش ،جوادنقوی

لاہور(خبرنگار)تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اسلامی کتب کی ضبطی درحقیقت کشمیر کی اسلامی شناخت مٹانے کی ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔ زمینوں پر قبضہ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی، غیر کشمیری ہندوؤں کو آباد کرنا اور اسلامی کتابوں پر پابندی جیسے اقدامات اسی منصوبے کے تحت کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ پر بھارتی حکومت کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھی عزائم رکھتی ہے۔
لاہور سے مزید