• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم میں اضافہ ،آئی جی نے پہلی کرائم میٹنگ طلب کرلی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ کے بعدآئی جی پنجاب نے پہلی کرائم میٹنگ طلب کرلی،وزیر اعلی نے اجلاس میں تمام ریجنل وضلعی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کاحکم دیا تھا،آئی جی پنجاب نےتعیناتی کے 2سال 1ماہ میں ویلفئیر اور ترقیوں پر بھرپور توجہ دی ،یاد رہے پچھلے ماہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پرفارمنس انڈیکٹرز میٹنگ میں پولیس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی اوراجلاس سے گفتگو میں وزیر اعلی نے سینئر افسران کو سخت تنبیہ جاری کی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 30 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔
لاہور سے مزید