• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ سلمان کی جانب سے قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

شاہ سلمان بن عبدالعزیز(فائل فوٹو)۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز(فائل فوٹو)۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 45 ملکوں میں قرآن مجید کے 12 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق قرآن مجید کے 79 زبانوں میں تراجم بھی مختلف ملکوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

سعودی وزارت اسلامی امور ہر سال رمضان المبارک میں قرآن کریم کے نسخے تقسیم کرتی ہے، یہ مختلف ملکوں میں قائم سعودی سفارتخانوں کے ذریعے تقسیم کیے جاتے ہیں، جو خادم حرمین شریفین کی طرف سے تحفہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید