برازیل میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے 44 سالہ سی ای او تھامس بریٹس اسکائی ڈائیونگ کے دوران پیش آئے حادثے کی وجہ سے موت کے منہ چلے گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تھامس بریٹس نے برازیل کے شہر ساؤپالو کے بوٹیوا نیشنل پارک میں ایک چھوٹے طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کےلیے چھلانگ لگائی۔
واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد تھامس کا سر اپنے ساتھی کے گھٹنے میں پھنس گیا تھا، جس سے وہ چھلانگ کے دوران توازن برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے اور لینڈنگ ایریا سے دور جاگرے۔
بریٹس کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کی موت واقع ہوگئی۔
حادثے کے بعد تحقیق کرنے والوں کو جائے وقوع سے ایک ہیلمیٹ اور 2 پیروشوٹ ملے ہیں۔