• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کر لیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کی نئی ویڈیو نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سلمان خان کی دلہن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بھائی، میں نے ہانیہ عامر کو آپ کے لیے چُن لیا ہے، سلمان میرے بھائی ہیں اور ہانیہ عامر پاکستان سے میری بھابی ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کیجئے:


راکھی ساونت کا ویڈیو میں کہنا ہے کہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں آئیں اور سلمان خان کے ساتھ کام کریں، شکر ہے کہ بالی ووڈ نے میری بات سن لی ہے اور ہانیہ عامر اب دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہانیہ! اب وہ دن دور نہیں جب تم سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرو گی، سلمان خان دبئی میں آ گئے ہیں، میں ان سے ملنے والی ہوں، میں سلمان خان سے بات کروں گی کہ وہ آپ کے ساتھ فلم کریں۔

راکھی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو چاہتی ہوں کہ ایک لو اسٹوری بننی چاہیے جس میں ہانیہ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید