آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: گاؤں میں والد صاحب والے گھر میں ایک کمرہ، برآمدہ اور واش روم بنایا ہے جو صرف میری کمائی سے ہےاور میرے ہی استعمال میں ہے اور شہر میں ایک پلاٹ اس نیت سے خریدا کہ اپنا علیحدہ گھر بناؤں گا ،کیا اس کی زکوٰۃ ادا کرنی ہے؟
جواب: جو گھر رہائش کے یے ذاتی استعمال میں ہو اس میں زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی، اسی طرح پلاٹ وغیرہ میں خریدتے وقت تجارت کی نیت نہ ہو توزکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔ لہٰذا صورت ِمسئولہ میں نہ ہی گاؤں والے گھر میں زکوٰۃ واجب ہے اور نہ ہی شہر والے پلاٹ پر زکوٰۃ واجب ہے۔