• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا ایس او پیز کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم ریلی، بچے، بچیوں، طلباء کی شرکت

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں کوئٹہ میں عظیم الشان ریلی پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے برآمد ہوئی، ریلی میں ہزاروں بچوں، بچیوں، طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پشتونخوا ایس او کے صوبائی سیکرٹری وارث افغان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات وحدت افغان، صوبائی آفس سیکرٹری زوہیب خان کبزئی، صوبائی مالیات سیکرٹری بایزید آغا، صوبائی رابطہ سیکرٹری حلیم بریالئی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر تانیہ ترین، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری زرمینہ خپلواک، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری حبیب شیرانی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری شفیق دلشان اور دیگر رہنماؤں و کارکنوں نے کی۔ ریلی پریس کلب کوئٹہ کے سامنے جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ جلسے سے صوبائی سیکرٹری وارث افغان ، حبیب شیرانی، زرمینہ خپلواک، ڈاکٹر تانیہ، مہک کبزئی، بی بی عقیلہ اور معصوم بچے سالار خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ایس او نے ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی ہدایت پر 2010 سے داخلہ مہم اُن کے تخلیق کردہ سلوگنز کے ہر بچہ سکول میں، ہر استاد کلاس میں اور ہر گاؤں میں سکول کے تحت داخلہ مہم کا آغا کیا اور اس سال بھی جنوبی پشتونخوا کے مختلف شہروں میں داخلہ مہم گزشتہ دس دن سے جاری ہے جس میں ہزاروں طلباء شرکت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات تعلیمی لحاظ سے ابتر ہیں ہزاروں سکولز بند پڑے ہیں ان سکولوں کو فعال کرنے کیلئےپشتونخوا ایس او نے اپنی کوششیں شروع کی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ تمام سکولوں کو فعال کیا جائے کیونکہ آئین کے آرٹیکل 25-A کے تحت تعلیم کو بنیادی انسانی حق تسلیم کیا گیا ہے ۔مقررین نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ اور گھوسٹ ملازمین کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور سنگل ٹیچر سکولز میں مزید اساتذہ تعینات کی جائیں۔
کوئٹہ سے مزید