کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق شدید ہواؤں سے مستونگ کے علاقہ سنگر بائی پاس کے قریب 132چ انڈسٹریل ، مستونگ ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور گرگیا جبکہ ایک ٹاورکو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم ٹاور گرنے سے مستونگ کے کسی بھی علاقہ کو بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ ٹرانسمشین لائن کی مرمت و بحالی کا کام موسم میں بہتری آنے اور سیکورٹی کلیرنس کے بعد شروع کردیا جائے گا ۔