کوئٹہ (آن لائن) ایک گھر میں پر اسرار بیماری سےایک ہفتے کے اندر تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پہلے باپ پھر بیٹی اور اب بیٹا فوت ہوگیا۔حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت فوری توجہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق گوٹھ حاجی غلام نبی رمدانی جمالی کھیر تھر کینال کے علاقہ غلام نبی عرف ماڑا جمالی کے گھر میں ایک ہفتے میں تین اموات ہوئیں۔ پہلے باپ غلام نبی عرف ماڑا جمالی فوت ہوا۔ 17 فروری کو نو سالہ بیٹی ماریہ اور گزشتہ روز اس کا دس سالہ بیٹا پرویز فوت ہوگیا۔ کہاجارہا ہے کہ گردے فیل ہونے سے تینوں موت کے منہ میں چلے گئے تاہم اب بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ۔