• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتو اکیڈمی کو فی الفور ڈی سیل کیا جائے‘ بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پشتو اکیڈمی کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ پشتو زبان کو فروغ کیلئے پشتو اکیڈمی کی گراں قدر خدمات ہیں اکیڈمی کے تعاون سے پشتو زبان میں سینکڑوں کتب شائع ہوچکی ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ ہیں بلوچستان میں پشتو کیلئے بلوچ دانشوروں /لکھاریوں نے بھی خدمات سرانجام دیئے ہیںانہوں نے کہاکہ انتظامیہ فوری طور پر پشتو اکیڈمی کو ڈی سیل کرے بارکونسل اکیڈمی چیئرمین اورارکان کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید