برطانیہ کے بڑے بینکنگ گروپ کی بینکوں کی ایپلی کیشن ڈاؤن ہوگئیں۔
ملک کے بڑے بینک لائیڈرز بینکنگ گروپ کے اندر کام کرنے والے بڑے بینکوں کی ایپ ڈاؤن ہونے سے ہزاروں صارفین کےلیے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی مشکل ہوگئی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آج صبح 7 بجے سے برطانیہ کے بڑے بینکوں لائیڈز، ہیلی فیکس، بینک آف اسکاٹ لینڈ، اور ٹی ایس بی کی آن لائن اور موبائل بینکنگ سروسز میں تکنیکی مسائل کا سامنا رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکوں کی ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ہزاروں صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے ایپ میں مسائل صبح تقریباً 7 بجے شروع ہوئے اور ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق لائیڈز بینک کےلیے 4 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مسلسل دوسرے مہینے پیش آیا ہے جبکہ پے ڈے کے موقع پر بڑے بینکوں کو آئی ٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
متاثرہ بینکوں نے صارفین سے معذرت کی ہے اور یقین دہانی کرائی کہ مسائل کے حل کے لیے کام جاری ہے۔