• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسی سے کہا ہے وہ مجھے نانی کہہ کر نہ پکارے، نینا گپتا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے اپنی نواسی متارا سے کہا کہ وہ انہیں نانی کہہ کر نہ پکارے بلکہ نام لے بلائے۔ 

65 سالہ اداکارہ نے اپنی بیٹی مسابا گپتا کی پانچ ماہ کی بیٹی متارا سے اپنے رشتے کے بارے میں گفتگو کی۔

نینا گپتا کا کہنا ہے کہ وہ خود کو نانی محسوس نہیں کرتیں اور ان کی ترجیح یہ ہے کہ انھیں نانی کے بجائے نام سے پکارا جائے۔

واضح رہے کہ نینا گپتا اور سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری بیٹر سر ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا گپتا کی جنوی 2023 میں ستیادیپ مشرا سے شادی ہوئی اور اس جوڑے کے ہاں گزشتہ برس اکتوبر میں بیٹی متارا کی ولادت ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید