• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوچکا، بحالی کی تمام کوششیں لاحاصل رہیں، شریا گوشال

بھارت کی نامور گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کے ہیک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ گلوکارہ نے کہا ہے کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ 2 ہفتے پہلے ہیک ہوا، میں نے اُسے ریکور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرلی ہے۔

اپنے مداحوں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کےلیے شریا گھوشال نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹاگرام کا استعمال کیا اور کہا کہ میری اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ تک رسائی نہیں، نہ ہی میں اسے ڈیلیٹ کر پا رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پیارے مداحوں اور دوستوں میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ 13 فروری کو ہیک ہوچکا ہے، میں نے اسے ریکور کرنے کےلیے کمپنی سے رابطے کی کوشش کی جو لاحاصل رہی۔

شریا گھوشال نے پیغام کے ذریعے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ سائٹ سے یا میرے اکاؤنٹ سے بھیجے گئے کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں، ایسا نہ ہو آپ بھی ہیکنگ کا شکار ہوجائیں۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اداکارہ سوارا بھاسکر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک ہوگیا تھا جو بعد ازاں بحال ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید