• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مسلم مخالف نفرت کی عملی تعریف پر ورکنگ گروپ کا آغاز

حکومت نے مسلم مخالف نفرت، جسے عام طور پر اسلاموفوبیا کہا جاتا ہے، کی عملی تعریف پر ورکنگ گروپ کا آغاز کردیا ہے۔

نیا گروپ 6 ماہ کے اندر مسلم مخالف نفرت کی تعریف پیش کرنے کےلیے ہنگامی طور پر کام کرے گا کیونکہ مسلم مخالف نفرت کے واقعات 2024 میں ریکارڈ بلند ترین تعداد تک پہنچے ہیں، جس کے بعد حکومت نے مذکورہ ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ یہ تفصیلی تعریف حکومت اور دیگر اداروں کو رہنمائی کے طور پر فراہم کرے گا، اس کی روشنی میں مذہبی طور پر محرک منافرت سے نمٹنے کےلیے مؤثر کارروائی کی حمایت کی جائے گی۔

اسلاموفوبیا کی تعریف پر مبنی رپورٹ کی روشنی میں حکومت کو مشورہ دیا جائے گا کہ وہ مسلمانوں کیخلاف تعصب، امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کو کس انداز سے روکے۔

انگلینڈ اور ویلز میں مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم کے ریکارڈ سطح تک بلند ہونے کے بعد مذہبی منافرت پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم انجیلا رینر نے کہا ہے کہ مسلم مخالف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور ہمارے معاشرے میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید