• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کینسر کے مریضوں کو اہم دوا کی قلت کا سامنا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ میں کینسر کے مریضوں کو گزشتہ برس سے ایک اہم دوا کی قلت کا سامنا ہے، جس کے سبب ان کے صحت پر متاثر کُن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

کریون نامی دوا لبلبے کے انزائم ریپلیسمنٹ تھراپی (PERT) اور ہاضمے کے لیے ضروری ہے، لیکن گزشتہ سال سے مریضوں کے لیے اسے حاصل کرنا مشکل ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس دوا کی قلت 2026ء تک جاری رہ سکتی ہے۔

برطانیہ میں لبلبے کے کینسر، سسٹک فائبروسس اور دائمی لبلبے کی سوزش کے 61 ہزار سے زائد مریضوں کو کریون کی ضرورت ہوتی ہے۔

کئی مریضوں نے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر دوا کی قلت اور دوا کے حصول میں پریشانی کی شکایت ریکارڈ کروائی ہے۔

برطانوی محکمۂ صحت اور سماجی نگہداشت نے کہا ہے کہ وہ نیشنل ہیلتھ سروس، مینوفیکچررز اور سپلائی چین کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جاری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔

صحت سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید