• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر سے زندگی کی جنگ لڑتی حنا خان کا پہلا روزہ کیسا گزرا؟

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

کینسر سے زندگی کی جنگ لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اپنا روٹین بھی نے مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے چند خوبصورت تصاویر اور پیغام شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا آغاز، سحر و افطار کیسے کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی حنا خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سحری اور افطاری کے دوران لی گئی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ ہلکے سبز رنگ کے جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ پیلے اور سفید پھول ان کے گرد نظر آ رہے ہیں۔

ان تصاویر میں سے ایک میں اداکارہ ہاتھ میں تسبیح لیے جائے نماز پر بیٹھی ہیں جبکہ دوسری میں انہیں افطار کی میز پر اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے رمضان کی مبارک باد دی اور مداحوں سے پوچھا کہ ’ کیسی لگ رہی ہوں؟‘

انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رمضان کا پہلا دن سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللّٰہ، دعا میں یاد رکھیے گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید