• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا کے ساتھ صلح سے متعلق سوال پر جاوید اختر نے کیا کہا؟

بھارتی نغمہ نگار اور فلم رائٹر جاوید اختر اور اداکارہ کنگنا رناوت میں قانونی جنگ 5 سال بعد اختتام کو پہنچ گئی۔

جاوید اختر اور کنگنا رناوت کے درمیان قانونی جنگ 2020ء میں شروع ہوئی تھی، جس کا حل فریقین نے گفت و شنید سے نکال لیا ہے۔

فریقین میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے کی خبر ایک تصویر کے ذریعے سامنے آئی، کنگنا رناوت اور جاوید اختر یہ تصویر خوشی سے بنوائی۔

اداکارہ نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ قانونی جنگ کا حل ثالثی سے نکال لیا گیا ہے، وہ میری ہدایت کاری میں بننے والے اگلے پروجیکٹ کے گانے لکھنے پر بھی رضامند ہوگئے ہیں۔

دوسری جاوید اختر نے ردعمل دیا کہ ’میں نے قانونی جنگ میں پیسے تو مانگے نہیں تھے معافی چاہیے تھی وہ مل گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہاں مقدمے کا تصفیہ ہوگیا ہے، کنگنا رناوت نے اپنے الفاظ اور الزامات واپس لے لیے ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی۔

جاوید اختر نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ نے مجھے پہنچنے والی تکلیف پر معافی بھی مانگی ہے، انہوں نے اپنا مقدمہ بھی واپس لے لیا ہے۔

رپورٹر نے اس پر سوال اٹھایا کہ جاوید صاحب کیا آپ خوش ہیں؟ اس پر نغمہ نگار نے جواب دیا کہ نہیں اب دیکھتا ہوں کوئی دوسری پریشانی مل جائے گی۔

جاوید اختر نے قانونی شکایت میں کہا تھا کہ2020ء میں ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے توہین آمیز بیان دیا، جس سے اُن کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید